سوپور//سوپورمیں ایک مقامی جنگجو کی ہلاکت کے خلاف دوروز ہ ہڑتال کے بعد اتوار کومعمولات زندگی بحال ہوگئے۔جمعرات دیررات گئے تحریک المجاہدین سے وابستہ آرم پورہ سوپورکے نصیراحمد تیلی ولدغلام محی الدین ،ہندوارہ میں ایک جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے،اور اس کیخلاف جمعہ اور سنیچر کو سوپور میں مکمل ہڑتال رہی۔اتوار کو قصبے میں تمام کاروباری ادارے کھل گئے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتارہا۔قصبے کے بازاروں میں دن بھر لوگوں کی چہل پہل رہی۔