سوپور//سوپور میں گزشتہ شام اس وقت کہرام مچ گیا ، جب ایک نوجوان لڑکی گھر کی صفائی کرتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے گر نے کے بعد لقمہ اجل بن گئی ۔سوپورخواجہ گلگت علاقے میں گزشتہ شام اس وقت کہرام مچ گیا ، جب ایک نوجوان لڑکی گھر کی صفائی کرتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے گر گئی۔ فوزیہ دختر نذیر احمد واندرو کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچادیا گیا ، جہاں سے اسے سرینگر کے سکمز میں ریفر کیا گیا ، لیکن فوزیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھی۔اطلاعات کے مطابق فوزیہ اپنے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکیاں صاف کررہی تھیں، جب اس کا پیر پھسل گیا اور نیچے جاگریں۔ عید سے محض دو دن قبل رونما ہوئے اس واقعہ سے پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر پھیل گئی ہے۔