سوپور،ہندوارہ //سوپور میںچوتھی جماعت کا ایک کمسن طالب علم اسکول میں وقفے کے دوران کھیلتے ہوئے پر اسرار طور موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ ادھر لنگیٹ ہندوارہ میں 11سالہ معصوم طالبہ چلتے ٹریکٹر سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ (MET) ٹولی بل نامی اسکول میں جمعہ کی دوپہر ا±س وقت ماتم چھا گیا جب چوتھی جماعت کا طالب علم عبید الطاف ولد الطاف احمد بٹ ساکن بادام باغ سوپور اچانک اور پر اسرار حالات میںموت کی ابدی نیند سوگیا۔ مذکورہ طالب علم اسکول کے گراونڈ میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد معمول کے مطابق اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک غش کھاکر زمین پر گرگیا۔اسے فوری طور ضلع اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔خبر پھیلتے ہی اسکول میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی اور عبید کے ساتھی زاروقطار رونے لگے۔معصوم طالب علم کی لاش جب اسکے گھر پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہے۔ا±دھرہندوارہ کے یارو لنگیٹ علاقہ میں ایک دلدوز حادثہ کے دوران اپنے ہی ٹریکٹر کی زد میں آکر 11سالہ سکولی بچی جا ں بحق ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یارو لنگیٹ کے مشتاق احمد خواجہ اپنی11سالہ سکولی بچی سمرن مشتاق کو آدھار کارڈر بنانے کے لئے لنگیٹ گئے تھے اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اپنی کمسن بچی سمرن کو اپنے ہی ٹریکٹر زیر نمبر JK013.5227میں بیٹھا کر گھر واپس لو ٹے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جو ں ٹریکٹر یارو لنگیٹ اپنے گھر کے نزدیک پہنچ گیا تو لڑکی ٹریکٹر سے اتر گئی اور اپنے مکان کے اندر چلی گئی تو اس دوران وہ ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت سمرن کو ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا لیکن ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔سمرن کی نعش کو جب یارو لنگیٹ پہنچایا گیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔کمسن سمرن کو مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد میں پر انم آنکھو ں سے سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران بیج بیری لولاب میں ایک سکوٹی اور سومو کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے ودران 4افراد زخمی ہوگئے جن کی شاخت اعجاز احمد ،آ فاق احمد ،عمر فاروق اور عادل حسین کے بطور ہوئی ۔پولیس نے دونوں واقعات کی نسبت الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔