غلام محمد
سوپور // سوپور میں سیکورٹی فورسز نے ایک ملی ٹینٹ معاون کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بدھ کو بتایاکہ یہ گرفتاری لشکر طیبہ کے ملی ٹینٹ ساتھی کو پڑوسی ضلع بارہمولہ میں گرفتار کیے جانے کے ایک دن بعد عمل میں آئی ہے۔پولیس نے کہا، منڈجی بومئی سوپور کے عارف حسین بٹ، جو سرحد پارملی ٹینٹوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، کو سوپور پولیس نے فوج کی 22 راشٹریہ رائفلز اور 179 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر گرفتار کیا ۔پولیس نے کہا، “پوچھ گچھ کے دوران، ملزم نے اپنے دہشت گردانہ روابط کا اعتراف کیا، اور اس کے انکشاف کی بنیاد پر، ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا،” ۔پولیس نے کہاکہ UA (P)A کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بومئی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ اس آپریشن نے سوپور میں ممکنہ طور پر سنگین دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف سوپور پولیس کی مسلسل کوششوں کا مزید پتہ لگایا۔