عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے سوپور میں ایک شہری کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء کو برآمد کیا۔ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں ایس ایچ او سوپور کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے زیارت شریف سید سلطان آرم پورہ کے قریب قائم چوکی پر ایک شہری نثار احمد چھانگا ساکن آرم پورہ کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 6.90 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 304/2023 سوپور تھانہ میں درج کیا گیا۔