سوپور//شمالی قصبہ سوپورمیں پولیس نے اتوار کو دو چورگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ گُرسیر علاقے میں ایک باغ میں سیب چرارہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 25اور 26ستمبر کی درمیانی رات کو خورشید احمد شیخ اور طارق احمد بٹ ساکن سنگری کالونی بارہمولہ نامی دو افراد کو ایک سیب کے باغ سے سیب کی پیٹیاں چراتے ہوئے پکڑا گیااور بعد میں تارزو تھانہ کے حوالے کیا گیا۔ان دونوں افراد سے ایک لوڈ کیریئر زیر نمبر JK04F-1604بھی ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے ان دونوں افراد کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر 109/2021 U/S 379 IPC درج کیا اور مزید تفتیش شروع کی۔