سوپور //سوپور میں پولیس نے ایک جنگجو کو ایک بالائی ورکر سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرایس او جی اور 52آر آرکی ایک مشترکہ پارٹی نے چک ہائیگام سوپور میں تلاشی کارروائی کی جس دوران ایک جنگجو پرویز احمد ساکن اونتی پورہ اور جنگجوئوں کے بالائی ورکر عامر احمد ساکن ترال کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔