غلام محمد
سوپور//گورنمنٹ ڈگری سوپورکے شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز کے اہتمام سے 2 روزہ پروگرام “دعوت تجارت۔تجارتی میلہ2023” کا انعقادکیا گیا۔یہ تقریب شمالی کشمیر کے بزنس اسٹارٹ اپس کی مختلف کالجوں کے اسٹالوںکی نمائش کے بارے میں تھی۔ تقریب کا افتتاح اے ڈی سی سوپورنے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ احد کی موجودگی میں کیا۔تقریب میں مختلف مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے والے 35 سے زائد اسٹالوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ احد نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔