عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے جمعرات کو جموں و کشمیر بارہمولہ ضلع کے سوپور ٹائون میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت لشکر طیبہ (LeT) اوور گرانڈ ورکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔او جی ڈبلیو کی شناخت احسن الحق کے طور پر کی گئی ہے جو نوپورہ کلاں سوپور کا رہائشی ہے۔ مجاز اتھارٹی سے احکامات حاصل کرنے کے بعد اس کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حق کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔