سرینگر / پولیس نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اُنہوں نے ناکہ چیکنگ کے دوران شمالی کشمیر کے سوپور میں عامر اکبر میر ولد محمد اکبر میر ساکنہ مومہ کاک سوپور نامی منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 50کے قریب میکس کاف اور کوڈین بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ منشیات فروشی کے ناجائز دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔