سوپور+کنگن+کپوارہ// سوپور قصبہ میں محکمہ امورصارفین اور میونسپل کونسل سوپور نے سوپور مارکیٹ میں منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق ہی اشیائے ضروریہ فروخت کریں۔ادھرنائب تحصیلدار گنڈ نے پولیس کے ہمراہ سونہ مرگ میں مارکیٹ چکنگ کے دوران قصوروار دوکانداروں سے جرمانہ وصول کیا ۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران سبزی فروشوں سے 600روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔انہوں نے دوکانداروں سے تاکید کی کہ دوکانوں پر نرخ ناموںکوآویزاں رکھیں تاکہ صارفین کو قیمتوں کے بارے میں جانکاری مل سکے۔ انہوں نے کورونا کے پیش نظر دوکانداروں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد اوردوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ کپوارہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قصبہ،کلاروس، آئورہ،ترہگام، کرالہ پورہ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر قصوروار دکانداروں کے خلاف 10600روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ کلاروس اور آئورہ میں دو دکانیں سیل کی گئیں۔