سوپور //قصبہ سوپور مےں چورےوں کا نہ تھمنے والاسلسلہ جاری ہے جسے تجارتی انجمنوں نے مقامی پولےس کی لاپراوہی کا نتیجہ قرار دےا ہے۔سوموار اورمنگل کی درمےانی شب کے دوران قصبہ سوپور کے مختلف بازاروں مےں متعدددکانات مےں نقب لگائی گئی اور لاکھوں روپے کا اسباب اور نقدی رقم اڑا لے گئے ۔ان بازاروں مےں آرمپورہ ،چنکی پورہ، رحم صحاب اور کالو مارکےٹ شامل ہےں جہاں منظور احمد کلو،ظہور احمد کلو ، فاروق احمد چرو،عبدل مجےد ڈار ،عطاللہ ڈار ،ارباز چکن شاپ ،محمد اشراف لون ،عبدالمجےد کھانڈے ، محمد رفےق ،شوکت احمد چنگہ ، فےاض احمد چک کے دکانات کا صفایا کیا گیا۔ سوموارکو دن دہاڑے چوروں نے کرالٹےنگ سوپور مےں علی محمد مشقی کے گھر مےں نقب للگائی ور وہاں اےک سنٹرو کار، واشنگ مشےن ،گےس سلےنڈر اور دوسرے قےمتی چیزیں اڑالیں ۔ بڑھتی ہوئی چورےوں کے واردات پر ٹرےڈ فےڈرےشن سوپور نے کافی برہمی کا اظہار کےا ہے۔ ٹرےڈ فےڈرےشن سوپور دفتر پر قصبہ کے تمام تجارتی نمائندوں نے شرکت کی اور ان واردات پر کافی تشویش کا اظہار کےا ۔ اس بارے مےں ٹرےڈ فےڈرےشن کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے بتاےا کہ قصبہ مےں اب جان ،مال اور تجارت محفوظ نہےں رہا ہے جبکہ حکومت اور مقامیپولےس خاموش تماشائی نظر آرہی ہے ۔ ٹرےڈ فےڈرےشن صدر نے بتاےا کہ نقب زنی کی ایک واردات کا سراغ بانڈی پورہ پولےس نے لگاےا ہے جس کی ہم سراہنا کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمےں خدشہ ہے کہ پولیس اور چوروں کی درمےا ن ملی بھگت ہے۔ محمد اشراف گنائی نے بتاےا کہ اگر آےندہ بھی اےسی ہی صورتحال قصبہ مےں رہی تو ہم قصبہ کے سارے دکاندار اپنے اپنے دکانوں کی چابےاں پولےس سٹےشن سوپور مےں جمع کردےنگے اور سڑکوں پر احتجاج کرےنگے۔سوموار کو اس واقعہ کے خلاف ٹرےڈ فےڈرےشن سوپور کے دفتر کے باہر قصبہ کے تمام تجارتی نمائندوں نے پولےس کے خلاف احتجاج کےا ۔اس بارے مےں ایس ایچ او سوپور مدثر گےلانی نے بتاےا کہ گزشتہ چار روز سے کئی چوروں کی گرفتاری عمل لائی گئی ہے ۔ہمےں اس امےد ہے کہ بہت جلدہی چوروں کے بڑے گروپ کا پردہ فاش کیا جائے گا۔