سوپور//سوپور سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے سنیچر کو اسپتال کے احاطے میں احتجاج کیا ۔احتجاجی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسپتال میں تعینات کچھ ملازمین اکثر و بیشتر ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔اسپتال میں ہی تعینات ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر سہیل نائک نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات کچھ HDF ملازمین گنڈہ گردی کرتے ہیں جو اکثر و بیشتر ڈاکٹروں کو دھمکاتے رہتے ہیں بلکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں احتجاج بھی بلند کیا گیا بلکہ کچھ ملازمین کے خلاف پولیس کیس بھی درج ہیں۔ ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ اگر چہ حکومت ملازمین کی تعیناتی کے وقت پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ طلب کرتی ہے تو ان ملازمین کی ویریفکیشن کیوں نہیں ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے اسپتال میں سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔