سرینگر//منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سونہ وار اور ڈلگیٹ میں 3 ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔سونہ وار میںایس ایچ او رام منشی باغ محمد اسحاق کی صدارت میں ایک پولیس پارٹی نے ہوٹل انٹر نیشنل سونہ وار کے نزدیک ناکے کے دوران غلام حسن کابلی ولد محمد جبار اور محمد شفیع شیخ ولد غلام محمد سے تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے لگ بھگ05 کلو گرا م بھنگ پائوڈر ضبط کر کے انہیںگرفتار کر لیا ۔پولیس نے کیس زیر نمبر 12/2018,U/S 8/20 NDPS ایکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ ایسی ہی ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او خانیار پرویز احمد کی صدارت میں کونی کھن ڈلگیٹ میں ایک ناکے کے دوران شبیر احمد گنائی ولد عبدالعزیزساکن ٹنگمرگ حال نئی سڑک کونی کھن کی تحویل سے 125 گرام چرس ضبط کر کے کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے کیس زیر نمبر 13/2018,U/S 8/20 NDPS ایکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کی ۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کی سراہنا کی ۔