سونہ مرگ میں گھوڑے سے گر کر گیارہ سالہ لڑکا از جان، خاتون سیاح زخمی

نیوز ڈیسک
سری نگر//ممبئی سے سیاحتی مقام سونہ مرگ سیر و تفریح پر آئے سیاحوں کی خوشیاں اُس کی ماتم میں تبدیل ہوئی جب گیارہ سالہ لڑکا گھوڑے سے گر کر از جان ہوا جبکہ تامل ناڈو کی خاتون شدید طورپر زخمی ہوئیں۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں منگل کے روز ممبئی سے آئے ہوئے سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک گیارہ سالہ لڑکا اور خاتون گھوڑے پر چڑھ گئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ گھوڑا اچانک تیزی کے ساتھ بھاگنے لگا جس کے نتیجے میں کچھ دوری پر ہی دونوں گھوڑے سے گر کر شدید طورپر زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہوئے سیاحوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہیلتھ سینٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں گیارہ سالہ کارتک ساکن ممبئی کی موت واقع ہوئی جبکہ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کی شناخت ششی کماری سنگھ زوجہ اجے کمار سنگھ کے طور پر کی گئی کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔

 

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔