کنگن/غلام نبی رینہ/محکمہ سیاحت کی طرف سے سونمرگ میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت کی جانب سے سنو اسکیٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ کھیلو انڈیا میں حصہ لے سکیں۔ مقامی نوجوان نے بھی سنو اسکیٹنگ میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ وہ بھی سونمرگ میں سرمائی کھیلوں میں حصہ لے کر تربیت حاصل کرکے کھیلوانڈیا میں حصہ لیکر اپنے ضلع کا نام روشن کرسکیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سونمرگ میں گذشتہ برس سے سنو اسکیٹنگ کھیلا جارہا ہے جس میں سرینگر کے مختلف جگہوں کے بچوں کو تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ مکمل تربیت حاصل کرکے کھیلو انڈیا میں حصہ لے سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سونمرگ میں امسال مختلف سرمائی کھیلوں کا اہتمام کیاجارہا ہے۔