کنگن/ غلام نبی رےنہ // سونہ مرگ مےں ائر ٹےل ٹاورگذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بیکارہے جس کے نتےجے مےں ہوٹل مالکان ،ٹرانسپوٹر وں اور سےاحوں کو پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سونہ مرگ سے آئے ہوئے ہوٹل مالکان اور ٹرانسپوٹروں نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ائر ٹےل کمپنی کی طرف سے اگر چہ ٹاور نصب کےا گےا ہے لیکن ٹاورکام نہیں کررہا ہے جس کے نتےجے مےں صارفےن کو پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ائر ٹےل کے اےک آفےسر نے اس ضمن میںبتاےا کہ سونہ مرگ مےں اےک ہفتے تک ائر ٹےل کی خدمات بحال کی جائیں گی ۔