کنگن//محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات کو سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ اور گگن گیر میں بعد دوپہر سے ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق سونہ مرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میںتازہ برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آج سویرے سونہ مرگ سے کرگل کی طرف تین سو کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تاہم دوپہر ڈیڑ ھ بجے کے بعد کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔