غلام نبی رینہ
کنگن// سونہ مرگ کے’ تھاجواس‘ میں پولیس نے ایک بوسیدہ لاش برآمد کی جس کی شناخت کمل تھاپا مگل کے طور پر ہوئی ہے۔مذکورہ شہری نیپال کا رہنے والا ہے۔ تھاجواس گلیشیر میں ٹورسٹ پولیس اور مزدوروں نے ایک بوسیدہ لاش دیکھی جس کے فورا بعد انہوں نے سونمرگ پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے فوری طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا جہاں اس کو مردہ خانے میں رکھا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔