عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں میں سول ڈیفنس کا05 روزہ بنیادی تربیتی پروگرام سوائل کنزرویشن ٹریننگ اسکول میران صاحب، جموں میں اختتام پذیر ہوا جو ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس، جموں کی نگرانی میں 13مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ تربیتی کیمپ میں 42 تربیت یافتہ افراد نے بنیادی تربیت میں شرکت کی۔تربیت سول ڈیفنس کے ماہرین نے قدرتی/انسانی آفت کے دوران ابتدائی طبی امداد، روک تھام، انتظام اور آگ بجھانے، سانپ کے کاٹنے، دم گھٹنے اور زندگی بچانے کی دیگر بنیادی تکنیکوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں دی گئی۔ایس ڈی آر ایف سیکنڈ بٹالین کے تعاون سے تربیتی سیشن کے دوران مذکورہ بالا موضوعات پرمنعقدہ سیشن کے دوران آگ/زلزلے کے دوران اونچی عمارت سے متاثرین کو نکالنا اور سڑک حادثات کے دوران ہنگامی ریسکیو کے بہتر طریقے وغیرہ شامل تھے ،کے بارے میں شرکا ء کو تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔