Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: سول لائنز میںبدترین ٹریفک جام
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » سول لائنز میںبدترین ٹریفک جام
شہر نامہ

سول لائنز میںبدترین ٹریفک جام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 سرینگر//شہر سرینگر میںغیر معمولی ٹریفک جامنگ نے جہاں ایک جانب عوام کو مصیبتوں کا شکار بنایا ہے وہیں اس صورتحال سے محکمہ ٹریفک کے ان دعوئوں کی پول کھل گئی ہے جن کے مطابق محکمہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے اقدامات کررہاہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے سول لائنز میں بدترین ٹریفک جام ہورہا ہے اور متعلقہ محکمہ اس پر قابو پانے میں ناکام ہورہا ہے ۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہنے کی وجہ سے ہر روزسینکڑوں لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سوموار کوبٹہ مالو ، جہانگیر چوک اورملحقہ علاقوںمیںبدترین  ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔جس کی وجہ سے مسافروں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑا۔بعد دوپہر3بجے جہانگیر چوک میں ٹریفک جام ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلائی اور سے بٹہ مالو تک ،اقبال پارک سے جہانگیر چوک ،کرن نگر ،بٹہ مالو ،مولانا ؤزاد روڈ ،امیرا کدل اور ملحقہ روٹوں پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ۔لال چوک سے بمنہ  جارہے ایک شہری نے بتایا ’’لال چوک سے بٹہ مالو تک پہنچے میں ایک گھنٹہ لگ گیا اورکئی بار مجھے ایسا لگا کہ شاید میری گاڑی اب صبح ہی نکلے گی ‘‘۔شبیر احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’’ ہر مہینے میں ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک حکام کے درمیان میٹنگیں طلب کی جاتی ہیں لیکن حیرت کا مقام یہ ہے کہ ان میٹنگوں میں اصل صورتحال پر تبادلہ خیال نہیں ہوتا ہے اور ان میٹنگوں میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن بعد میں اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہے‘‘۔کئی مسافروں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سول لائنز میں ٹریفک نظام کی وجہ سے ہزاروں لوگ ٹریفک جام میں پھنس جاتے ہیں اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر سرینگر میں ٹریفک حکام میٹا ڈاروں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے مخصوص سٹاپ قائم کرنے میں نا کام ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسافربردار گاڑیاں سڑک کے کسی بھی جگہ گاڑی کھڑا کر دیتے ہیں اور کافی دیر تک سڑک کے بیچوں بیچ رہ کر سواریوں کو اتارنے اورسوار کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے اگر چہ مختلف جگہوں پر ٹریفک عملہ تعینات کیا گیا ہے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ٹریفک جام انہی مقامات پر سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں پر ہر وقت ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

عمر آباد ایچ ایم ٹی سڑک حادثہ

September 19, 2025
شہر نامہ

شہرکا مستقبل ترقی پر منحصر

September 18, 2025
شہر نامہ

بمنہ میں منشیات کے عادی بیٹے کا ماں پرحملہ

September 18, 2025
شہر نامہ

احساس فائونڈیشن کی قمرواری میں صفائی مہم

September 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?