سرینگر//نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے کے اے ایس میں کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدورواں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ کامیاب اُمیدوار ریاست اور ریاستی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور رول نبھائیں گے۔ عمر عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے انجم خان کھٹک ساکن سرنکوٹ کو خصوصی طور مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا”مجھے یقین ہے کہ وہ اس خطے میں نوجوانوں کیلئے مشعل راہ بنیں گے“۔ انہوں نے انجم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ پارٹی کے یوتھ صدر صوبہ جموں اعجاز جان نے بھی کے اے ایس امتحان میں کامیاب قرار پائے گئے اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔