یواین آئی
ولنگٹن/نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن اس سال کے آخر میں ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے ون ڈے ویمنز ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کے اس فارمیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ڈیوائن نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ غیر رسمی کھیل معاہدے کے تحت ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ڈیوائن نے نیوزی لینڈ کی 17 خواتین کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ لسٹ جاری ہونے سے ایک روز قبل ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ وہ سینٹرل کنٹریکٹڈ گروپ کا حصہ نہیں ہوگی۔ ڈیوائن ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ اس کے بعد آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے نئے ون ڈے کپتان کا انتخاب کیا جائے گا۔ڈیوائن 19 سال پر محیط شاندار ون ڈے کیریئر میں دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک رہی ہیں۔ انہوں نے 2006 میں 17 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ نیوزی لینڈ کی دوسری سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ہیں۔ اس وقت ان کے نام آٹھ ون ڈے سنچریاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ نیوزی لینڈ کی ویمنزون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیندبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔