کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پر ضلع سوشل ویلفیئر افسر کشتواڑ فلیل سنگھ کی جانب سے حلقہ اندروال کے موضع ہورنا میں ایک بیداری معہ رجسٹریشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام میں سی ڈی پی او اندروال مشرف علی ہپ ،نائب تحصیلدار مغل میدان جاوید اقبال کھانڈے،ٹی ایس ڈبلیو او چھاترو،پٹواری حلقہ دروبیل،آنگن واڑی ورکروں/،ہیلپروں ،لمبردار، چوکیداروں، سابقہ سرپنچوں ، سماجی کارکُنوں ،عام لوگوں اور سوشل ویلفیئر محکمہ کا استفادہ کرنے والوں نے شرکت کی۔شرکا کو محکمہ سوشل ویلفیئرکی مختلف سکیموں سے باخبر کیا گیا،ٹی ایس ڈبلیو او نے محکمہ کی مختلف سکیموں جیسے کہ آصرا،این ایس اے پی ،انٹیگریٹڈ سوشل سیکورٹی سکیم، ناخیز افراد کو مہیا کی جارہی مدد،این ایف سی ایچ، ریاستی باز آباد کاری سکیموں اور سکالرشپ سکیموںکی جانکاری دی گئی ۔اس موقعہ پر دیہی آبادی کو ان سکیموں کا فائدہ اُٹھانے کے لئے محکمہ کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ہدایت دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آصرا سکیم کے تحت کنبہ کے کمانے والوں جن کی سالانہ آمدنی 75000روپے سے کم ہے کو پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی میں 2 لاکھ روپے کا مفت انشورنس فراہم کیا جائے گا۔سی ڈی پی او چھاترونے اپنے خطاب میں لاڈلی بیٹی سکیم، آئی جی ایم ایس وائی اور آئی سی ڈی ایس جیسی سکیموں کا خلاصہ پیش کیا۔نائب تحصیلدار مغل میدان جاوید اقبال کھانڈے نے شرکا کو ہر قسم کی سرٹفیکیٹ حاصل کرنے میں مدد دینے کا یقین دلایا ۔انہوںنے عوام کو یقین دلایا کہ ڈی سی کشتواڑ کی ہدایت کے مطابق آمدنی کی سرٹفکیٹ سوشل ویلفیئرمحکمہ کی جانب سے منعقد کئے گئے رجسٹریشن کیمپوںمیں جاری کی جائیں گی۔اس موقعہ پر این ایس اے پی کے تحت سوشل ویلفیئر سکیموں کی جانکاری دی گئی۔کشتواڑ کے عوام نے ڈی سی کشتوڑ اور سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے بیداری کیمپ منعقد کرنے کی سراہنا کی اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔