عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے بھارت سرگرمیوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے آئی پی ایڈریس کو فعال طور پر ٹریک کر رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے آئی پی ایڈریس کو فعال طور پر ٹریک کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا اداروں بشمول وٹس ایپ، X (پہلے ٹویٹر)،Snapcht، Instagrm،Telegram اورTiTok وغیرہ براہ راست تعاون حاصل کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس تعاون نے حکام کو ان لوگوں کے بارے میں معلومات تک رسائی فراہم کی ہے جو ان پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ملک مخالف جذبات پھیلاتے ہیں۔اس شراکت داری کی افادیت حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب جموں و کشمیر پولیس کے سائبر انویسٹی گیشن کشمیر (CIK) ونگ نے سرینگر سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شخص جعلی انسٹاگرام اکانٹ چلا رہا تھا اور کمنٹ سیکشن میں ملک مخالف مواد پوسٹ کرتا تھا۔مزید برآں، جموں و کشمیر پولیس نے دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مختلف ٹیلی گرام اور واٹس ایپ گروپس میں کامیابی سے دراندازی کی ہے، جہاں وہ سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ نوجوان بھی، جو مختلف ٹیلی گرام گروپس کے رکن ہیں، نگرانی میں ہیں۔ پولیس نے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی میں والدین کی چوکسی کی اہمیت پر زور دیا، ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے ملک دشمن سرگرمیوں میں نادانستہ طور پر شریک نہ ہوں۔