ممبئی//مشہور اداکار امیتابھ بچن کی فلم سوریہ ونشم کی ریلیز کے 20سال پورے ہوگئے ہیں۔ سوریہ ونشم 21مئی 1999کو ریلیز ہوئی تھی۔فلم بھلے ہی باکس آفس پر نہ چلی ہو لیکن وقت کے ساتھ اسے بھی کلٹ کلاسک مانا گیا۔فلم میں امیتابھ نے باپ اور بیٹے کا ڈبل رول کیاتھا۔ان کے علاوہ سوندریا،انوپم کھیر اور قادر خان جیسے اداکاروں اس میں اہم رول تھا۔ سوریہ ونشم ٹی وی پر آنے والی کافی مقبول فلموں میں سے ایک ہے ۔ٹی وی چینلوں پر گزشتہ کئی برسوں سے بار بار دکھائی جاتی رہی ہے ۔کئی لوگوں نے یہ الزام لگایا کہ فلم کو زبردستی ٹی وی پر بار بار دکھایا جاتا رہا ہے جس کا جواب حال ہی میں امیتابھ نے دیا۔انہوں نے نے ایک ٹویٹ کو ریٹویٹ کی جس میں ایک یوزر نے لکھا تھا،‘‘یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ سوریہ ونشم سونی ٹی وی پر زبرستی شائقین کو دکھائی جارہی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے اس کی ہائی ریٹنگ کی وجہ سے اسے باربار دکھایا جاتا ہے ۔