عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے ایک جامع ورکشاپ کے ساتھ سیفر اِنٹرنیٹ ڈے منایا جس کا مقصد محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے لئے سائبر سیکورٹی بیداری اور بہترین طریقوں کو فروغ دینا ہے۔تقریب کا اِفتتاح کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے کیا۔ورکشاپ کا انعقاد ہائبرڈ موڈ میں کیا گیا جس میں سول سیکرٹریٹ سری نگر اور جموں، یونین ٹیریٹری کے تمام اَضلاع، آئی ٹی محکمہ، این آئی سی ایس اِی ایم ٹی اور دیگر اِداروں کے سینئر افسران کو شامل کیا گیا۔سوربھ بھگت نے اَپنے خطاب میں سائبر سیکورٹی اور سائبر حفظان صحت کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیا بالخصوص سرکاری دفاتر میں جہاں ڈیجیٹل خطرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اُنہوں نے سکول اور کالج کے طلبأ کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کو سائبر فراڈز اور آن لائن خطرات کے خلاف چوکس رہنے کے بارے میںبیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔اِفتتاحی سیشن کے بعد، شرکأ نے ایک سیفر انٹرنیٹ کا عہد کیا جس سے ذمہ دارانہ آن لائن طرز ِعمل کے بارے میں ان کے عزم کو تقویت ملی۔ایس آئی او این آئی سی جموں و کشمیر جسکرن سنگھ مودی نے سیفر اِنٹرنیٹ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ورکشاپ کے موضوع ’’ایک بہتر اِنٹرنیٹ کے لئے ایک ساتھ‘‘ آن لائن سیکورٹی کے لئے بہترین طریقوں کو اَپنانے کی حوصلہ افزائی پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ورکشاپ میں سینئرڈائریکٹراین آئی سی انیل کمار شرما نے ایک معلوماتی پرزنٹیشن پیش کی جنہوں نے سائبر حفظان صحت کے طریقوں اور سرکاری کام کی جگہوں اور بڑے پیمانے پر شہریوں کو درپیش عام خطرات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اُنہوں نے سائبر سیکورٹی کو بڑھانے کے لئے احتیاطی تدابیر تجویز کی سفارش کرتے ہوئے فشنگ ، رینسم ویئر اور ڈیٹا کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف خطرات کا اَزالہ کیا۔اِس کے بعد ایک ڈیجیٹل ویل بیئنگ ویڈیو پیش کی گئی جس میں متوازن ڈیجیٹل طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے اور سائبر خطرات اور ڈیجیٹل تھکاوٹ سے بچنے کے لئے اِنٹرنیٹ کے اِستعمال کو ذہن نشین کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تقریب کے اِختتام پر ایس آئی او این آئی سی جموں و کشمیر جسکرن سنگھ مودی نے سائبر حفظان صحت کے اہم طریقوں کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے بہتر کل کے لئے محفوظ اِنٹرنیٹ کو یقینی بنانے کے لئے اِجتماعی ذمہ داری کا اعادہ کیا۔ اُن کے اختتامی کلمات نے سرکاری دفاتر اور عوامی ڈومینز میں مسلسل تعلیم اور سائبر سیکورٹی اَقدامات کی عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا۔ورکشاپ میں مختلف شعبوں کے شرکأ کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا گیا جس سے یہ پورے جموں و کشمیر میں سائبر بیداری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پہل ہے۔ اس نے ایک محفوظ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ شہری اور حکومتی ادارے ایک اُبھرتے ہوئے سائبر منظر نامے میں اچھی طرح سے محفوظ رہیں۔