جے پور/ سن رائزرس حیدرآباد نے آج راجستھان رائلس کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔ سن رائزرس حیدر آباد کے 152 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلس کی ٹیم کپتان اجنکیا رہانے کی ناٹ آئوٹ 65 رنوں کی اننگ کے باوجود 20 اوور میں 6 وکٹ پر 140 رن بناسکی، جس کے بعد اسے 11رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے درمیان ہوا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری حیدر آباد نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 151 رن بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے کپتان کین ولیمسن 63 اور ایلیکس ہیلس 45 نے شاندار اننگ کھیلی۔راجستھان رائلس کی طرف سے جوفرا آرچر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ شکبیب الحسن (6 ) یوسف پٹھان (2) اور راشد خان ایک کے وکٹ لئے۔ کرشنپا گوتم نے دو وکٹ لئے۔ گوتم نے شکھر دھون اور ایلکس ہیلس کو پویلین بھیجا۔ وہیں ایش سودھی نے کپتان ویلیمسن کو آئوٹ کیا اور جے دیو انادکٹ نے منیش پانڈے کو کیچ آئوٹ کرایا۔ اس طرح سے راجستھان رائلس کو اپنے گھر میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے اعلیٰ مقام پر پہنچ گئی ہے۔ وہ 6 میچوں میں جیت کے ساتھ 12 پوائنٹ لے کر سب سے اوپر ہے۔