سرینگر //سرینگر شہر اور اس کے مصافات میں جمعرات کی شام کو تازہ برف باری شروع ہوئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔اس دوران پریس کالونی اور شہر کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں نے برف میں نہ صرف سلفیاں(از خود فوٹو) لیں بلکہ برستی برف میں فیس بک پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کئے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ جمعرات کی شام سے موسم خوشگوار ہو گا لیکن شہر میں شام کو ہلکی سے درمیانی درجہ سے برف باری ہوئی ۔ سنیچر کو صبح کے وقت اگرچہ کچھ وقت تک ہلکی دھوپ نکلی تاہم بعد دوپہر موسم ابرالودہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی ہلکی بارشیں شروع ہوئیں ۔جمعرات کو شام دیر گے شہر کے مضافاتی پہاڑیوں کے ساتھ ساتھ مکانوں اور دیگر تعمیرات کی چھتوں اور کھلے میدانوں میں برف کی ہلکی پرت بچھ گئی تھی ۔برف باری کے بیچ شہر میں رات کے دوران نوجوانوں کو برف میں سلفیاں اٹھاتے دیکھا گیا جبکہ کئی ایک نوجوانوں نے فیس بک پر لائیو آکر ویڈو بھی بنائے ۔کئی ایک نوجوانوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مارچ میں ہوئی اس برف باری سے وہ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔