جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ سنگیوٹ سے بریلی جا رہی چھ کلو میٹر سڑک طوفانی بارشوں سے دھنس گئی ہے جس سے اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سڑک پر غیر معیاری کام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک دھنس گئی ہے اور ایک بڑی آبادی والے علاقہ کے لوگ کی مشکلات بڑ ھ گئی ہیں۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی کہ فوری طور متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو ہدایت دی جائے کہ سڑک کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگ سڑک پر سفر کر سکیں اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اِس سلسلہ میں سابقہ سرپنچ مختیاز خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے ٹوٹنے سے ایک بڑی آبادی والے علاقہ کے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیںاُور سڑک پر گاڑیاں کا چلنا بند ہو گیا ہے اور لوگوں کو کئی کلو میٹر سفر پیدل کرنا پڑتا ہے لہذا میری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ سڑک کو فوری طور ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو بنیاد ی سہولیات مل سکیں۔