بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے سنگھ پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے شخص کو شدید ٹکر مارکر شدید زخمی کردیاجوبعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔معلوم ہوا ہے کہ علیٰ محمد صوفی ولد محمد جمال صوفی ساکنہ ریشی پورہ پٹن منگل کی صبح کہیں جارہا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار لوڑ کیریر گاڑی زیر نمبر JK01T-4218 نے اسے شدید ٹکر ماردی ۔جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدیدزخمی ہوا ۔اگر چہ مقامی لوگوں نے اُسے مقامی اسپتال پہنچایا تھا تاہم ڈاکٹروں سے اُسے سرینگر منتقل کیا ۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔