زاہد بشیر
گول//سنگلدان بازار میں لوگوں نے زور دار احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار سے ای ٹیکٹ سینٹر اور آدھار سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں لیکن یہاں پر ای ٹیکٹ اور آدھار کارڈ کے لئے ہفتوں ٹھہرنا پڑتا ہے جس وجہ سے بالخصوص غریب طبقہ لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب سرکار نے تمام کاغذات کو آن لائن کیا ہے اور لوگ جب بازار آدھار کارڈ بنانے یا ای ٹیکٹ راشن کارڈ کی حاصل کرنے آتے ہیں انہیں یہاں در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے لوگ یہاں ایک چھوٹے سے کام کے لئے آتے ہیں لیکن انہیں کئی دنوں کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر چہ یہاں پر ایک آدھار کار ڈ سینٹر پہلے تھا لیکن وہ بند ہو گیا ہے ا ب لوگوں کو رام بن یا گول جانا پڑتا ہے جہاں پر رش ہونے کی وجہ سے کئی دنوں کا چکر لگانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے کا کہ سنگلدان بلاک کے ساتھ تیرہ پنچایتیں آتی ہیں اور ان پنچایتوں کے لئے کوئی سہولیات میسر نہیں ہے اور ہر روز ہزاروں لوگوں کو در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتنا دور جا کر لوگوں کو کافی خرچہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کی ای ٹیکٹ حاصل کرنے کے لئے بھی لوگوں کو گول جانا پڑتا ہے اور وہاں پر بھی ہفتوں اور مہینوں بھر ٹھہرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سنگلدان نیابت میں ایک ای ٹیکٹ اور آدھار سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا کہ لوگوں کو مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔