عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر کے سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا اور سخت گہما گہمی کے دوران لوگوں نے گرم ملبوسات کی خریدوفروخت کی۔پچھلے دو ہفتوں سے سنڈے مارکیٹ میں غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد گرم ملبوسات کی خریداری کرنے میں لگے ہیں۔موسم سر ما کی آمد کیساتھ ہی سنڈے مارکیٹ کا رش بڑھ گیا ہے۔ غور طلب بات یہ بھی ہے کہ غیر ریاستی سیاح جو فی الوقت وادی کی سیاحت پر ہیں، بھی گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف ہیں۔جاوید احمد نامی دکاندار نے بتایا کہ گرمیوں کے موسم میں سنڈے مارکیٹ میں خریداری کم ہوتی ہے، تاہم سردی کا مسم آتے ہی خریداری برح جاتی ہے اور اوسطاً ایک دکاندار اتوار کو سنڈے مارکیٹ میں 4000روپے کے کپڑے یا دیگر چیزیں فروخت کرتا ہے۔اتوار کوسڑکوں پر جگہ جگہ پرچھاپڑی فروشوںنے چھاپڑی لگائی تھی جن پر ملبوسات کے ساتھ ساتھ کھلونے کی چیزیں سجائی گئی تھی۔ لالچوک میں لوگوں صبح سے ہی خریداری کرنے میں مصروف رہے۔جن میں خواتین کی بھاری تعداد تھی۔