جموں //سنڈے تھیٹر میں اتوار کے روز یہاں رانی پارک میں بلونت ٹھاکور کا ایک نامور ڈرامہ ’’آگ ‘‘ پیش کیا گیا ،جسکے ہدایت اکر نیرج کانت ہیں۔اس ڈرامہ میں دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح سے منشیات کی بدعت سے پیڑھیاں تباہ ہو جاتی ہیں اور ملک کی ترقی میں روکاوٹ آتی ہے اور نوجوانوں کو موت، تباہی کے دہانے پر کھڑا کر لاتی ہے۔ڈرامہ میں ایک نوجوان سکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد کالج میں داخلہ لینے کے دوراناچھے ساتھی کی تلاش کی کشمکش میں ہوتا ہے لیکن منشیات کا عادی نہ ہونے کی وجہ سے وہ تنہا رہ جاتا ہے اور اسکے آس پاس طلاب اسے ایک بچہ سمجھ کر اسکا مذاق اُڑاتے ہیں ،جس کی وجہ سے اسے پریشانی ہو جاتی ہے۔اس دوران وہ اپنے آپکو ایک بالغ قرار دینے کے لئے منشیات کا سہارا لیتا ہے، جس سے اسکی زندگی تباہ ہوجا تی ہے۔اس درامہ سے بلونت ٹھاکور نے انسان کو منشیات سے بچانے کی اپیل کی ہے۔ڈرامہ میں برجیش اوتار شرما ،ابھینو شرما ، سمت رینہ، اودت ساگر، سوشانت سنگھ چاڑک، منوج کامر للوترہ،شوم شرما ،میناکشی بھگت اور بھرگو شرما جیسے کلاکاروں نے شرکت کی۔