سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ نے ’’زمین کا سوال ‘‘ ڈرامہ پیش کیا

 جموں //نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر میں پرتاپ سہگل کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’زمین کا سوال ‘‘ پیش کیا ،ڈرامہ کے ہدایت کار نیرج کانت ہیں ۔ ڈرامہ میں سماجی،سیاسی حالت پر طنز کیا گیا ہے اور ایک واضع پیغام دیا ہے ،جسکی شائقین نے کافی ستائش کی ہے۔ڈرامہ میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی لیٹر بم کی تحقیقات کرتا ہے جس میں متعدد مقاما  ت پر پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ہوتے ہیں۔ایک بہت ہی سینئر سائنسدان ’رنگناتھن‘ کو اس جُرم کا سرغنہ مانا جاتا ہے۔ابتدا میں وہ انکار کرتا ہے لیکن جب ایک جھوٹی خبر پھیلتی ہے کہ اس فعل میں اسکا فرزند بھی ہلاک ہوگیا ہے ،تو وہ اس کا اعتراف کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میں نے یہ ان تمام سے بدلہ لینے کیلئے کیا تھا ،جو اُسے ترقی میں روکاٹ بن گئے ہیں۔باوجود ایک مثالی اور مستحق سائنسدان ہونے کے باوجود ، جس نے اپنی ساری زندگی ریسرچ کیلئے وقف کی تھی، اس کی محنت کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے اسے ترقی سے بھی محروم کیا گیا ہوتا ہے، جس سے اس کے ذہن میں خلبلی مچ جاتی ہے،تو وہ سوچتا ہے کہ جہاں پر رشوت خوری ،کنبہ پروری کا بھول بھالا ہے،وہاں سخت محنت اور قابلیت آ پکو کہیںنہیں لے جائے گی۔ڈرامہ کے ذریعہ سے یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپکو رسوخ اور سفارش نہیںہے تو آپ کواعلیٰ پوزیشن حاصل نہیں ہو گی لیکن اسکا مراد یہ نہیں ہے کہ وہ کافی ذہین نہیں ہیں۔نٹرنگ کے جن کلا کاروںنے ڈرامہ میں کام کیا،اُن میں اودت ساگر، سوشانت سنگھ چاڑک،مناودیپ سنگھ ،چاہت کٹیال، کلدیپ انگرال، رکھشت اروڑہ، آرتی دیوی، کرن پریت کور، سمرن اور عادل خان بھی شامل تھے۔