سرینگر//سینٹرل یونیوسٹی آف کشمیر کی طرف سے یونیورسٹی بلڈنگ کمیٹی کی 20ویں میٹنگ کل وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سینٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر محمد افضل زرگر، فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی، سینئر فیکلٹی ممبر ان اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین نے سینٹرل یونیورسٹی تعمیر کرنے والے محکمہ جات میں تال میل کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ پری انجینئرنگ بلڈنگوں کی تعمیر میں ہورہی تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ یونیوسٹی کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کریں تاکہ یونیورسٹی کو منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاخیر کا معاملہ متعلقہ ایجنسیوں اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ یونیواسٹی بلڈنگ کمیٹی کے نئے ممبران کو یونیورسٹی کی تعمیر میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔