عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے راجوری کے سندر بنی تھانے میں علاقے کے کنگری گاؤں کے ایک مقامی شخص کی پراسرار موت کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کی ہے۔متوفی کی شناخت سوہن سنگھ ولد بھیمو سنگھ ساکنہ کھوئی کھٹر، کنگری تحصیل بیری پتن سندر بنی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی حالت پراسرار طور پر بگڑنے کے بعد اسے ایس ڈی ایچ سندربنی لے جایا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی۔سندربنی پولیس اسٹیشن میں ضروری قانونی کارروائی اور تفتیش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور پولیس ٹیم اس شخص کی موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔