سرینگر//مر کزی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے سنجواں فوجی کیمپ پر ہو ئے فدائین حملے کی تحقیقات عمل میں لائے گی اور اس دوران متعلقہ تحقیقاتی ایجنسی نے با ضا بطہ طور پر پولیس اسٹیشن چھنی جموں میں دوبارہ کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔انسپکٹر جنرل این آئی اے الوک متل نے بتایا کہ محکمہ دا خلہ کی ہدایت پر این آئی اے نے فدائین حملے کی نسبت دو بارہ ایک ایف آئی آر زیر نمبر 18/2018بتاریخ 10فروری پولیس اسٹیشن چھنی میں درج کیا ہے اور کیس کی نسبت این آئی اے اپنے طریقے سے تحقیقات عمل میں لائے گی ۔یاد رہے کہ 10فروری کو سنجونی فوجی کیمپ میں جیش محمد سے وابستہ3فدائین جنگجوئوں نے حملہ کیا تھا جس کے دوران 6فوجی اہلکاروں ،3جنگجوئوں اور ایک عام شہری سمیت 10افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ حملے کے دوران بچوں اوو خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوئے تھے ۔