بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے گاؤں سنئی پنچایت مڈل سنئی میں کچھ ماہ قبل متعلقہ محکمہ کی جانب سے مڈل پنچایت تا اپرسنئی چار کلو میٹر سڑک پر پانچ سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد محکمہ نے سڑک پر بلیک ٹاپ ڈالا لیکن بد قسمتی یہ رہی کہ متعلقہ حکام نے سڑک کے نکاسی آب کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں جسکی کی وجہ سے نالی کا سارا پانی سڑک پر آ جاتا ہے اور سڑک کو حراب کرتا ہے اور دھیرے دھیرے سڑ کھڈوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ لگ بھگ گزشتہ تین یا چار ماہ مذکورہ محکمہ نے سڑک پر مضبوط ڈنگے لگانے کا شروع کیا تھا لیکن کھدائی کے دوران محکمہ نے خوب لاپرواہی کرتے ڈنگے تو تعمیر کیے لیکن نالی سے ملبے کو نکالنے میں ناکام رہے اور نالی کا سارا پانی رہائشی مکانات میں داخل ہو رہا ہے اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کام کروارہے ٹھیکیدار کو بتایا گیا لیکن وہ نالی بہتر کرنے کی بجائے نکل گئے ۔انھوں نے مانگ کی کہ مذکورہ سڑک کے پہلے کلو میٹر میں نکاسی آب کےمفلوج نظام کو بحال کیاجائے ۔