سرنکوٹ //سرنکوٹ کی پنچایت مڈل سنئی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ آل وسلم کی تقریبات آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ مولانا اخلاق حسین شاہ امام و حطیب جامع مسجد مولا علی نے اپنی طرف سے عید میلاد کی رونق افروز محفل اپنے آبائی گاوں میں سجھائی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کے آغاز سے قبل حتمات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ منعقدہ پروگرام میں مولانا عبد اللہ رضوی ،مولانا محمد عارف قادری، مولانا سید اخلاق حسین قادری، مولانا ارشد قادری نے میلاد اور نماز پر روشنی ڈالی۔مقررین نے القران و خدیث کے حوالے سے لوگوں کو سیرت نبی ﷺکی مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے دینی تعلیم کا بندوبست کریں تاکہ رسول پاک ﷺ کا پیغام ہر ایک تک پہنچ سکے ۔علماء و مذہبی سکالروں نے کہاکہ بے حیائی کی وجہ سے مسلمان قوم کئی طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک کو چاہئے کہ وہ میلا د کا پیغام سمجھ کر عام کرئے تاکہ رسول پاک ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے میں مدد مل سکے ۔