سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل ایک میٹنگ کے دوران سرینگر شہر کے اردگرد سمی رنگ روڈ کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر،چیف انجینئر آر اینڈ بی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ ایمپلمنٹیشن یونٹ آف نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی جب کہ پلوامہ ،بڈگام،بارہمولہ،بانڈی پورہ اورگاندربل اضلع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پروجیکٹ کے مختلف پہلوئوں کے علاوہ پروجیکٹ میںحائل رکائوٹوں کو ہٹانے کے سلسلے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ آفیسران پرپروجیکٹ میں حائل رکائوٹوں کو دور کرنے کے لئے ترجیحی طور اقدامات کرنے پر زوردیا تاکہ اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میںتکمیل یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے این ایچ اے Iکے آفیسران پر ضلع میں لگن اورتندہی سے کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ پروجیکٹ میں حائل امکانی رکائوٹوں کو دور کرکے رنگ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیاجاسکے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں پر بھی مقررہ وقت میں کام شروع کرنے کی تلقین کی۔