سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام میں پیر کے روز جنگجوو ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک شدید مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیر ٹائیگر سمیت 2 جنگجومارے گئے۔ مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک 15 سالہ لڑکا شاہد احمد ساکنہ آرہی ہل پلوامہ ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’دربگام مسلح تصادم میں سمیر ٹائیکر ساکنہ دربگام اور عاقب خان ساکنہ راجپورہ نامی دو جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ دونوں جنگجو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے‘۔ مسلح تصادم کے دوران جنگجوو¿ں کی فائرنگ سے ایک میجر سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پلوامہ میں شہری ہلاکت کیخلاف ہڑتال کی کال دی ہے۔