یواین آئی
نئی دہلی// شمالی خلیج بنگال پر آنے والا شدید سمندری طوفان ‘ریمل’ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور اتوار کی نصف شب تک 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے ساحلوں کو پار کرجائے گا۔محکمہ موسمیات نے آج مذکورہ تخمینہ ظاہر کیا۔ محکمہ نے کہا، “شدید سمندری طوفان ریمل گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران تقریباً 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ گیا ہے اور آج اسی علاقے میں مرکوز ہے۔ “اس وقت طوفان کے مرکز کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ مستقل ہوا کی رفتار 95-105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لے کر 115 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بنی ہوئی ہے۔”محکمہ نے کہا کہ “اس کے شمال کی طرف بڑھنے مزید تیز ہونے اور زیادہ تیز ہوا کے ساتھ ایک سنگین سمندری طوفان کے طورپر آج آدھی رات تک مونگلا (بنگلہ دیش) کے جنوب مغرب کے نزدیک ساگر جزیرے اور کھیپوپارا کے درمیان اور اس کے آس پاس مغربی بنگال کے ساحلوں کو پار کرنے کا قوی امکان ہے۔ اس وقت ریمل کی رفتار 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے لیکر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی۔محکمہ کے مطابق آج رات مغربی بنگال کے ساگر جزیرے اور بنگلہ دیش کے کھیپوپارا کے درمیان طوفان کے ٹکرانے پر شدید بارش کا امکان ہے۔اس کے زیر اثر مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں میں 28 مئی تک بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔