سوناواری//سمبل سوناواری کے گلی کوچوں میں درجنوں آوارہ کتوں نے لوگوں کاجینا دوبھر کردیا ہے۔ شاہ محلہ،وانی محلہ اورسمبل بازار سمیت آس پاس کے دیگر علاقوں میں بھی درجنوں آوارہ کتوں کی موجودگی سے مقامی آبادی کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عبدالخالق نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح اورشام کے اوقات میں چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے چلنا پھرنا محال بن گیا ہے کیونکہ اکثر وبیشتر یہ کتے چھوٹے بچوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کو آگاہ کیا ہے لیکن آوارہ کتوں کی آبادی کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جاتی ہے۔