زاہدبشیر
گول//پنچایت گنڈی داڑم کے گگرسولہ علاقے میں مقامی لوگوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر احتجاج کیا۔ مقامی افراد نے بجلی محکمہ کی ناقص منصوبہ بندی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کے کھمبے موجود نہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تاریں درختوں سے لٹکائی جا رہی ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر محفوظ تنصیب سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مزید برآں، کئی مقامات پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کی پانی کی پائپ لائنیں ان جگہوں پر موجود ہیں جہاں بجلی کے کھمبے لگنے چاہیے، جس سے مزید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے پہلے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جائے۔