Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

سمارٹ سٹی کا شہری افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: November 27, 2022 12:50 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سہیل سالمؔ

جشن خزاں کے تعلق سے شہر کی ایک مشہور ٹور کمپنی نے زبرون پارک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا ۔ میں اور میرا دوست چنار باغ کے اسٹاپ پر فضاء کا انتظار کر رہے تھے۔ سمارٹ سٹی کے جوکر سے ہماری ملاقات اسی اسٹاپ پر ہوئی تھی ۔انہوں نے ہم سے اوپن سرکس کا ایڈریس پوچھ لیا ۔وہ کافی خوش دکھائی دے رہا تھا ان کے بائیں جانب ایک بندر بھی تھا۔اس طرف اشارہ کرکے انہوں نے بتایا کہ اس بندر کا سرکس میں رجسٹریشن کروانا ہے۔یہ سرکس میں اپنے کرتب دیکھا کر سبھی سامعین کو محظوظ کرے گا ۔بندر بھی سمارت سٹی کے جوکر کی بھی باتیں سن کر خوش ہوا۔
’’ہم نے اسے سرکس کا ایڈریس بتاتے ہوئے پوچھ لیا کہ بندر کے گلے میں یہ کیا لٹکا ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ سرکس کا آئینہ ہے اور جب میں نے اس آئینے میں خود کا حلیہ دیکھنا چاہا‘‘
’’ تو آئینے نے مجھ سے پوچھا کیا دیکھ رہے ہو؟۔۔۔‘‘
’’دیکھ رہا ہوں شہر اور گائوں کے لوگوں سمارٹ بنے کی دوڑ دھوپ میں رشتوںکے چراغوں کو تیز آندھیوں کے حوالے کرتے ہیں اور زندگی کو ان راستوں کے حوالے کرتے ہیں۔ جن پر چلنے سے پہلے انا کا تاج حاصل کرنا پہلی شرط ہو۔۔۔ اور۔۔‘‘
’’ اور کیا؟ اس نے بڑی سنجیدگی سے پوچھا۔۔؟‘‘
’’دیکھ رہا ہوں کہ یہ کون سمارٹ بنے جارہے ہیں؟ اور کیا ملے گا ان کو سمارٹ بن کر۔۔۔‘‘
’’کون ہوسکتے ہیں؟ یہ لوگ۔۔۔!!!
اپنے ذہن پر تھوڑا بہت دبائو ڈالنے کے بعد مجھے یاد آہی گیا۔۔۔۔ہاں ہاں!!! یہ وہی لوگ جنہوں نے خوبصورت کہساروں پر گد پالے ہیں،سمندر میں بوڑھی مچھلی کا خون کر کے پورے سمندر کا رنگ بدل دیا،محبت کے تاج محل میں تلسی کے پودے پر تیزآب چھڑکا،اعتماد کو سولی پر چڑھایا ،آبشاروں کی روانی پر پہرے لگائے،موسموں کو قید کیا،چنار کے پتے کی شہہ رگ نوچ لی ،تہذیب کا دھوم دھام سے جنازہ نکالا،
محبت کو نفرت کے زیورات سے آراستہ کر کے اس کی ہیت بگاڑ دی،علم کی چڑیاں کو بے ہوش کر کے اس کے پر کاٹے،قلم کی سیاہی میںجھوٹ کا زہر ملایا اور پرانی کہانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
’’ اور آپ کو کس نے بتایا؟ ان لوگوں نے ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں۔آخر یہ کس بستی کے لوگ ہیں؟ان کا رہن سہن کیسا ہیں؟
ان کی بھی اپنی تاریخ تو ہوگی۔۔۔۔‘‘
’’ہا ں ہاں !!!وہ میری اور تمہاری طرح تخلیق کار کا شہہ پارہ ہے۔وہ بھی ارسطو کا سماجی جانور ہے۔بس فرق صرف اتنا ہے کہ وہ اپنے خوابوں میں رنگ پھرنے کے لئے قدرت کی آنکھوں کو بے نور کر رہا ہے۔وہ چھوٹی چھوٹی بستیوں میں آتش کدے تعمیر کر وارہا ہے۔اس منصوبے کو پایہ تکیل تک پہچانے کے لئے وہ تنہا نہیں ہے۔‘‘
’’کیا کوئی اور بھی اس کے کارواں میں شامل ہے۔۔۔آئینے نے پھر سے سنجیدگی سے پوچھا۔۔؟‘‘
’’ہاں!!! ‘‘
’’کون ہے وہ لوگ؟‘‘
وہی جس سے نہ بہارکی قدر ہے اور نہ ہی موسم کی پہچان۔وہ کوئی پڑوسی نہیں ہے ۔وہ بھی ہمارے آنگن میں رہتا ہے اورجب اس کی پیاس یا بھوک بڑھ جاتی ہے تو وہ اپنی بھوک یا پیاس مٹانے کے لئے نئی ہوائوں کو جنم دیتا ہے۔آس پاس کی شادابی پر ویرانی چھا جاتی ہے۔کناروں پر پرندوں کی چہچاہٹ ،باغواںاور لہلاتے کھیتوں کی ہریالی اچانک غائب ہوجاتی ہے۔خانقاہوں،زیارت گہوں ،عبادت گاہوں اور مندروں کے کبوتر ہجرت کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔آسمان آتش فشاں کا روپ دھا ر لیتا ہے اورہر طرف آگ ہی آگ ۔۔۔۔لیکن مجھے یقین ہے۔
’’کیا اور کس بات کا یقین ہے؟۔آئینے نے ایک اور سوال میرے سامنے رکھ دیا۔‘‘
زرد پتوں کے زرد موسم میں محبت کے گیت گائے جائے گے۔ چھوٹے چھوٹے فرشتے روشنی میں غوطہ رن ہونگے۔شچائی کی چمک دھمک سے ہر اک چہرے کا رنگ نورانی ہوگا۔امن و امان کی چاندانی زمیت پر اترا آئے گی ۔ہر اک گھر کی دیوار پر محبت کے پوسٹر لگائے جائے گے۔ کے پوسٹر در دیآفتاب کی شعاعوں سے لبریز نئی بہار کا آغاز ہوگا۔ایک نئی نویلی دلہن پہاڑوں سے اتر کر ہماری بستی میں نئی زندگی کا آغاز کرے گی۔چنار کے پتوں کی خوشبو سے سارا خزاں مہک اٹھاے گا،مہاجر پرندے پھر سے بہار کے موسم میں جھیل ڈل میں نہانے آئے گے اور زندگی پھر سے لہراتی بل کھاتی جھوتی نظر آئے گی۔زندگی کا ہر ایک لمحہ حسین ہوگا ۔
’’یہ آزاد فضائوں میں اڑان بھرنے کا موقع کب نصیب ہوگا۔۔۔اس نے پھر سے پو چھ لیا ۔۔؟‘‘
جب سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔جب ستارے ہمارے آنگن کے بدن پر نور کی کرنیں بکھیرتے رہیں گے۔پہاڑوں ور کوہساروں کے دریچوں سے جب میٹھی صدائیں آئیں گی۔ہر طرف جب امیدوں کے چراغ روشن ہونگے۔جب پھولوں کی خوشبوئوں سے پوری فضا معطر ہوگی اور پری محل کی پریا ںاس معطر فضا میں اپنا رخت سفر باندھ رہی ہوگی۔جب چنار کے شاخوں پر پرندے جوق در جوق اپنے آشیانے سجائے گے ۔جب بوڑھے مکان کے لبوں پر تبسم نمودار ہوگی ۔جب سڑکوں سے خوف کے بت اٹھائی جائے گے۔جب ہو شام و سحر جوش اور مستی کے ساتھ گزر جائے گی۔
چند ہی لمحوں کے بعد بس اسٹاپ پر فضاء پہنچ گئی ۔ہم نے اور سمارٹ سٹی کے جوکر نے بندر کے ساتھ اپنا اپنا راستہ دیکھ لیا۔زبرون پارک پہنچ کر ہم نے دیکھ کہ تقریب ایک گھنٹے پہلی شروع ہو چکی ہے۔جشن خزاں کی تقریب میں سمارٹ سٹی کے تمام معزز شہری مدعو کیے گئے تھے اور جن کی اب تاج پوشی کی جارہی تھی۔سمارٹ سٹی کے ا ن معزز شہریوں کی عزت افزائی دیکھ کر میرے وجود پر ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوگئی کہ آنے والے کل کا کیا ماجرا ہوگا۔آنے والے دور میں جشن خزاں میں کیا کیا گل کھلائے جائے گے۔سمارٹ سٹی کا نقشہ کیسا ہوگا۔سمارٹ سٹی کا شہری بننے کے لئے کون سا انوکھا کام انجام دیناہوگا۔
’’کیا ہم بھی سمارٹ سٹی کے شہری ہونگے؟؟؟‘‘

���
رعناواری سرینگر، کشمیر
موبائل نمبر؛9103654553

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?