عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر سیریکلچر اعجاز احمد بٹ نے کل ایک جامع جائزہ میٹنگ میں کشمیر ڈویژن میں ریشم صنعت کی سرگرمیوں کی ضلع وار پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سال 2023-24 اور 2024-25 کے لیے محکمانہ اقدامات، سلک سماگرا-2 اور دیگر اسکیموں کے تحت فیلڈ پلانٹیشن کی سرگرمیوں کی پیشرفت کا تجزیہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیپیکس بجٹ برائے 2024-25کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح، 2023-24 اور 2024-25کے لیے ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا اندازہ 2025-26کے لیے ضلع وار ایکشن پلان کی تشکیل کے ساتھ کیا گیا۔ڈائریکٹر نے عہدیداروں کو آئندہ سال کے لیے مقرر کردہ اہداف کو مقررہ وقت کے اندر پورا کرنے پر زور دیا۔جلاس کے دوران شجرکاری پر خصوصی زور دیا گیا۔ڈائریکٹر سیریکلچر نے سال 2025-26کے اہداف کو حاصل کرنے پر زور دیا۔ریشم کے کیڑے کے بیج (F1,P1) کی پیداوار 2024-25 کے اہداف اور 2025-26 کے مجوزہ اہداف کا جائزہ لیا گیا، جس سے ریشم کے کاشتکاروں کے لیے مناسب بیج کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔