مینڈھر//جمو ں و کشمیر آرمڈ پو لیس کی چھٹی بٹالین ’رن فار فن ‘پر وگر ام کا سلواہ میں انعقاد کیا گیا جس میں گو رنمنٹ ہا ئی سکول سکول اور گر د نو اح کے سکولو ں کے تقریبا ً 100کے قریب بچو ں نے شرکت کی ۔ اس مو قعہ پر بڑی تعداد میںلوگ بھی شامل تھے ۔ اس پر واگر ام کو انعقاد کر نے کا مقصد پو لیس اور عوام کے درمیان بہتر ین تا ل میل پیدا کر نا تھا ۔اس دوران بہتر ین کا رکر دگی کر نے والو ں بچو ں کو انعاما ت سے نو از گیا۔ پر وگر ام میں شانو از احمد نے پہلی پو زیشن حا صل کی جبکہ عمر ان چوہد ری نے دوسری اور محمد آویز نے تیسری پو زیشن، پہلی پو زیشن حا صل کی جن میں بالترتیب پا نچ ہز ار، تین ہز ار اور دو ہز ار روپے بطور انعام تقسیم کئے گئے ۔اس کے علاوہ سات دیگر طلبا ء کو بھی ایک ایک ہزار روپے انعام سے نو ازا گیا ہے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی چھٹی بٹا لین جمو ں و کشمیر آرمڈ پو لیس پر شوتم کما ر شر ما، ڈی ایس پی شاہجان چوہد ری اور کئی دیگر افسر ان بھی مو جو د تھے۔