Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

سفر ِ میمون۔۔۔! قسط۔۲

Last updated: June 18, 2022 12:00 am
Share
7 Min Read
SHARE

بشارت بشیر
          شیطان کے طور طریقوں اور مکارانہ حربوں کے بارے میں علامہ ابن قیم ؒنے چھ تدریجی مراحل بیان کئے ہیں:٭ شیطان کی پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ انسان کفر اور شرک کرے ،اگر شکار مسلمان ہو تو پھر شیطان دوسرا مرحلہ اختیار کرتا ہے کہ وہ بدعت پر کاربند ہوجائے اور اگر مسلمان سنت پر سختی سے کاربند ہو تو شیطان اُسے گناہ کبیرہ پر اُکساتا ہے ۔اگر انسان اس سے بھی اپنے آپ کو بچالے تو شیطان مایوس نہیں ہوتا اب وہ اُسے چھوٹے گناہوںپر آمادہ کرتا ہے ،اگر وہ چوتھے مرحلے میں بھی اس کا شکار نہ بنے تو شیطان انسان کو زیادہ تر مباح کاموں میں مشغول رہنے پر اُکساتا ہے تاکہ وہ اہم اور سنجیدہ کاموں کو نظر انداز کردے۔چھٹا مرحلہ یہ ہے کہ وہ انسان کو افضل کے بجائے غیر افضل کام میں مشغول کردے مثلاًوہ سنت کا تو اہتمام خوب کرے لیکن فرض کو نظر انداز کردے۔نفلی نمازیں تو پابندی کے ساتھ ادا کرے مگر فرض نماز ترک کردے۔علامہ فرماتے ہیں:ہر عقل مند جانتا ہے کہ انسان پر شیطان تین جہتوں سے حملہ کرتا ہے:٭ اسراف و زیادتی:انسان کو زائد از ضرورت سہولت حاصل کرنے پر اُبھارتا ہے ،اس کا توڑ یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو مطلوب سہولیات مکمل طور فراہم کرنے سے بچے ،وہ غذا،نیند ،لذت ،راحت ہر ایک سہولت سے ضرورت کے مطابق ہی فائدہ اُٹھائے ،شہوات و ممنوعات سے دور رہے ،یوں وہ دشمن کی مداخلت سے محفوظ ہوجائے گا۔٭غفلت: اللہ کو ہر وقت یاد کرنے والا گویا قلعہ بند ہوجاتا ہے ،جب انسان ذکر سے غفلت برتتا ہے تو قلعہ کا دروازہ کھل جاتا ہے ،دشمن اندر آجاتا ہے ۔٭لایعنی امور میں مشغولیت :شیطان انسان کو لایعنی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش کرتا ہے لہٰذا انسان کو تمام فضول اور غیر تعلق امور سے الگ تھلک رہنا چاہئے۔ان سبھی ہتھکنڈوں اور شرور کو حدیث نبویؐمیں یوں سمیٹ لیا گیا ہے ۔’’شیطان فرزند آدم میں خون کی طرح دوڑتا ہے‘‘۔اُم المومنین سیدہ عائشہ ؒفرماتی ہے کہ آپؐ بہ کثرت یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔’’اے دلوں کے پھیرنے والے !میرے دل کو اپنے دین اور طاعت پر ثابت و برقرار رکھ ‘‘۔(مسند احمد) 

        زائرین حرمین شریفین یہ بھی یاد رکھیں کہ حج نفوس انسان کی تربیت کا ایک عالمی مدرسہ ہے ۔اپنے نفس کو خوب صورت بنانے کا یہ زریں موقع ہے ۔یہ بخل سے دو ر رہنے اور انفاق و ایثار کا درس بھی دیتا ہے کیونکہ اس سف کے لئے اُسے مالی لحاظ سے بھی بہ طیب خا  طر  ایک  قربانی کا اظہار کرنا ہوتا ہے ،اغرہ و اقارب سے ایک خاص مدت تک دوری اور سفر کی مشقت اُٹھا نے سے اُس کا عزم و ارادہ بھی مستحکم بن جاتا ہے اور اُسے صبر و برداشت کی تربیت بھی حاصل ہوتی ہے ۔میر و فقیر کے ایک ساتھ چلنے پھرنے اور سجدہ ریز ہونے سے مساوات و برابری کا درس بھی ملتا ہے اور تکبر کا بت ِپندار بھی پاش پاش ہوجاتا ہے۔اس مبارک سفر پر روانہ ہونے والے سعادت مند رخت سفر باندھ رہے ہیںلیکن خیال رہے کہ غرور و تکبر کہیں پاس بھی نہ پھٹکے،  بیم و  و رجا کے درمیان اس سارے عمل کی قبولیت کے لئے بہ دیدہ تر  دست بہ دعا رہا جائے اور احباب و اقارب جو نمائشی دعوتیں سجاتے ہیں،اُن میں اپنا وقت صرف کرنے کے بجائے حج کے مناسک کی کلی تر  بیت  اور اس کے حکمت و فلسفہ سے آشنا ہونے کے لئے مستند علماء سے مستفید ہونے میں مشغول رہیں۔روانگی اور واپسی کے وقت کسی ایسے ریا کارانہ عمل کا ارتکاب کرنے کی کسی کو اجازت نہ دیں جو شریعت کی مطہر تعلیمات سے میل نہ کھاتا ہو۔جاتے وقت بے جا نعرے بازیوں اور تالیاں پیٹنے کے غیر شرعی افعال سے اجتناب ہو،اور اس موقع پر’’ وَنہ وُن‘‘ کی جس رسم قبیح کا کہیں کہیں اہتمام ہوتا ہے ایسا کبھی نہ ہونے دے،نہ واپسی پر خیر مقدم اور استقبال کے نام پر کسی ایسی حرکت کا ارتکاب ہو جو شیطان کی محبوب و مقصود تو ہولیکن رحمان کی رحمت سے دور لے جانے والی ہو۔اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو سوائے ماتم کے کیا کیا جاسکتا ہے!!!!

   یاد رہے کہ اس مبارک سفر میں اپنے مولا کو پہچاننا اور اسی کو معبود ومسجود اور رازق و رزاق ماننے کے عہد کی تجدید کرکے ہی حاجی صاحبان کوواپس لوٹنا ہے اور اُس کے حدود شرعی کی پابندی کا اقرار ہی روحِ حج ہے ۔بندہ ٔحرص و ہوس  اور مادہ ونفس نہیں بلکہ ہر ہر عمل سے مولا کی بندگی کا اظہار ہو ،نہیں تو لاکھوں اس سفر مبارک پر روانہ ہوتے ہیں لیکن حساس نظر وسنجیدہ فکر اقبال کو حرم ’’خالی ‘‘ہی نظر آتا ہے، کیوں  ……… اُ سے تلاش اُن سعی و طواف کرنے والوں کی ایک بار پھر ہے،جو یہاں حاضری کا اعلان کرکے عہد بندگی کی تجدید کرتے ہوئے جا ں سے گزرنے کی قیمت پر بھی بندگی کا عہد نبھاتے   رہیںعلامہ نے اپنا   ا ندرون یوںبیان کیا ہے   ؎

اپنے  رزاق کو  نہ  پہچانے  تو   محتاج   ملوک 

  اور  پہچانے  تو  ہیں  تیرے گد ا  دار  اوجم

 دل  کی آزادی  شہنشاہی  شکم  سامان ِ موت 

فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں ہے  دل  یا شکم

اے مسلمان اپنے دل سے پوچھ مُلا سے نہ پوچھ 

ہوگیا  اللہ کے  بندوں سے کیوں  خالی  حرم

(رابطہ۔7006055300)

m basharat bashir @ yahoo .com

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین
ہندوپاک کے درمیان جنگ بندی | سرحد پر اب امن کی فاختائیں اڑرہی ہیں زاویہ نگاہ
مضامین
جنگ بندی باعث اطمینان
اداریہ

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?