Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ
بین الاقوامی

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ

Mir Ajaz
Last updated: January 23, 2025 9:05 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض//سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا ہے کہ سلطنت سعودیہ آئندہ 4 سال کے دوران امریکا کے ساتھ 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں سعودی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ولی عہد نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متوقع اصلاحات ‘بے مثال معاشی خوشحالی’ پیدا کر سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اس کی سرمایہ کاری ان شرائط سے فائدہ اٹھائے ، رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ 600 ارب ڈالر ز سرکاری ہوں گے یا نجی اخراجات اور یہ رقم کس طرح استعمال کی جائے گی۔سعودی خبر رساں اداے کے مطابق محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ اگر اضافی مواقع پیدا ہوتے ہیں تو سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا، ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ٹرمپ کے داماد اور سابق معاون جیرڈ کشنر کی قائم کردہ فرم میں سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو حلف برداری کے بعد کہا تھا کہ اگر ریاض 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے پر رضامند ہو جاتا ہے تو وہ سعودی عرب کو غیر ملکی دورے کے لیے اپنی پہلی منزل بنانے پر غور کریں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں نے پچھلی بار سعودی عرب کے ساتھ ایسا کیا تھا کیونکہ انہوں نے ہماری 450 ارب ڈالر کی مصنوعات خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی’۔ٹرمپ نے 2017 میں خلیجی ریاست کے اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے کہا تھا کہ میں یہ کروں گا لیکن آپ کو امریکی مصنوعات خریدنی ہوں گی اور انہوں نے ایسا کرنے پر اتفاق کیا’۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
بین الاقوامی

نیپال کے بعد اب فلپائن میں عوام کا ’ہلہ بول‘ | سرکاری فنڈس میں گھوٹالہ کے خلاف سڑک پر اتریں گے لاکھوں لوگ

September 19, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں فوری جنگ بندی،امریکہ نے قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

September 19, 2025
بین الاقوامی

روس میں پھر طاقتور زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?